20-Dec-2023- آج کل کی محبت
آج کل کی محبت
محبت دیکھنے میں تو بہت چھوٹا لفظ ہے لیکن اسکی معنی بہت ہیں اور اس کو سمبھال پانا اس سے بھی مشکل وہ جو لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آپ سے محبت ہو گئی ہے کیا اس محبت کی کوئی گرینٹی ہے کہ یہ سبھی محبت ہے۔کیونکہ اج کل کی جو محبت ہوتی ہے نہ بہت فریب ہوتی ہے۔اج کسی اور سے تو کل کسی اور سے۔بھلا یہ کیسی محبت ہوئی۔اگر محبت سچی ہو بھی گئی نہ تو پھر بھی اسکی پاکیزگی نہیں رہتی کیوں کیونکہ جس محبت میں وہ کام کیا جائے جو اللّٰہ کو سخت ناپسند ہے وہ کیسے پاکیزہ محبت ہو سکتی ہے۔اور آج کل جو یہ محبت کا فریب بڑھ رہا ہے اسکا سب سے آسان طریقہ سوشل میڈیا ایپ ہے کیسے بتاتی ہوں۔
اب ایک لڑکا ایک لڑکی کو کسی بھی سوشل ایپ پر میسج کرتا ہے لڑکی ریپلی کر دیتی ہے پھر بات شروع ہو جاتی ہے پھر دھیرے دھیرے نمبر ایکسچینج ہوتے ہیں کالز پر باتیں ہونے لگتی ہے پھر ہو جاتی ہے محبت۔(اب بھںٔی ہو گئی محبت کیا کریں کچھ نہ کرو بس تماشہ دیکھو)اب لڑکی لڑکے کی محبت میں اس قدر گرفتار ہو جاتی ہے کہ اس کی ہر جائز اور ناجائز بات ماننے لگتی ہے اپنی وہیات فوٹوز دینے لگتی ہے یہ سوچے بغیر کہ ان کا غلط بھی استعمال ہو سکتا ہے خیر پھر بات آ جاتی ہے ملنے ملانے پر اور پھر یہاں سے انکے زندگی کی سب سے بڑھی غلطیاں شروع ہو جاتی ہیں کچھ دن ایسے ہی چلتا ہے لڑکے کا دل بھر گیا دوسری مل گئی تو اسی لڑکی کو اسکی الہیات فوٹوز اور ویڈیو دیکھا کر بلیک میل کرنا اسٹارٹ کردیا اور لڑکی معاشرے میں ماں باپ اور اپنی خود کی عزت نہ رہے جانے کے خوف سے خودکشی کر لیتی ہے یہ ہوتی ہے آج کل کی محبت۔تف ہو ایسی محبت پر لعنت بھیجتی ہوں میں ایسی محبت پر جو ایک لڑکی کو معاشرے میں بدنام کردے۔
اور ایک بات اگر میں نے یہاں لڑکوں کو غلط ٹہرایا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر دفعہ لڑکے ہی غلط ہو آج ہمارے معاشرے میں کچھ لڑکیاں بھی ایسی ہیں جو محبت کے فریب میں لڑکوں کو فساتی ہیں اور پھر انہیں بلیک میل کرتی ہیں
میں یہ نہیں کہتی کہ محبت نہ کرو۔کرو کیونکہ محبت پر کسی کا اختیار نہیں ہوتا یہ ہو جاتی ہے لیکن ایک حد تک اس محبت کے چکر میں اپنے حدود نہ بھولو اور اگر سچی محبت کرتے ہو تو اسے ایک پاکیزہ رشتے تک پہنچاؤ لیکن اپنی حد میں رہے کر۔
میری ان باتوں کا بس اتنا سا مطلب ہے کہ آج جو ہمارا معاشرہ ہے نہ یہاں محبت فریب بھی ہوتی ہے اور سچی بھی لیکن میرا ماننا ہے کہ جو محبت نکاح جیسے پاکیزہ رشتے کے بن جانے کے بعد ہوتی ہے نہ وہ سب سے زیادہ پاکیزہ ہوتی اس لیے جتنا ہو سکے اتنا خود کو اپنے محرم کے لیے بچا کر رکھیں۔باقی اللّٰہ امان۔
اللہ حافظ ❤️